Wednesday 5 October 2016

[Pak Youth] سرجیکل سٹرائیک کی ویڈیو لیک ہوگئی، آپ بھی ثبوت دیکھئ


لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے دفاع سے متعلق ایک سوشل میڈیا پیج "ڈیفنس ڈاٹ پی کے" پر ایک پر اسرار ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔یہ ویڈیو جو کہ 3 اکتوبر 2016 کو اپ لوڈ کی گئی تھی ڈرون کیمرے سے بنائی گئی ہے ۔ جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر ایک مبینہ بھارتی فوجی کیمپ کی عمارت کو انتہائی مہارت سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کی ابھی تک کوئی آفیشل تصدیق نہیں ہوسکی۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جب انڈیا کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کیے جا رہے ہیں ایسے وقت میں ہوسکتا ہے کہ پاکستان نے انڈیا کی سرزمین پر کیے جانے والے سرجیکل سٹرائیک کی ویڈیو ثبوت کے طور پر لیک کردی ہو۔ دوسری جانب بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ انڈیا اپنے جھوٹے دعوے کو سچا ثابت کرنے کیلئے جعلی ویڈیو تیار کر رہا ہے جبکہ بھارت کے معروف سیاستدانوں اروند کیجریوال اور سنجے نروپم نے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت بھی مانگ لیے ہیں۔
جب انڈیا کو اپنے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کو سچا ثابت کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ہوسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ ویڈیو لیک کرکے بھارت کو پیغام دیا گیا ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ ٹریلر ہو اور پاکستان کی جانب سے پوری فلم بھی ریلیز کردی جائے۔


--
-
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Pak Youth" group.
To post to this group, send email to pak-youth@googlegroups.com.
To unsubscribe from this group, send email to pak-youth+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit this group at http://groups.google.com/group/pak-youth?hl=en.

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Pak Youth" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to pak-youth+unsubscribe@googlegroups.com.
To post to this group, send email to pak-youth@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/pak-youth.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment